جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے تربیتی کنونشن ماہ اگست میں میں کروانے کا فیصلہ ، اس تنظیم کے تمام ذمہ داران پروفیسر سکول ٹیچر ہیں ہمارا مقصد ان قابل فخر اساتذہ کرام کو ساتھ لیکر چلنا ہے کیونکہ یہ اساتذہ کی جماعت ہےاستاد قوم کا فخر اور مان ہیں یہی وہ استاد ہیں جو طلباء کی تربیت کرکے ڈاکٹر انجینئر پروفیسر پیدا کرتے ہیں

شور کوٹ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ سیف الرحمن جنرل سیکرٹری جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کی مشاورت سے جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کا ضلعی تربیتی کنونشن ان شاءاللہ العزیز ماہ اگست میں منعقد ہونے جارہا ہے

جس کی صدارت پروفیسر امان اللہ بھٹی صدر جمعیت اساتذہ پاکستان کریں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے کہا یادرہے کہ یہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ذیلی تنظیم ہے اس تنظیم کے تمام ذمہ داران پروفیسر سکول ٹیچر ہیں ہمارا مقصد ان قابل فخر اساتذہ کرام کو ساتھ لیکر چلنا ہے کیونکہ یہ اساتذہ کی جماعت ہےاستاد قوم کا فخر اور مان ہیں یہی وہ استاد ہیں جو طلباء کی تربیت کرکے ڈاکٹر انجینئر پروفیسر پیدا کرتے ہیں ہمارا مقصد انکو ساتھ لیکر چلنا ہے تاکہ ہم سکولوں کالجوں میں جا کر طلباء کی صحیح معنوں میں تربیت کر سکیں کالجوں یونیورسٹیوں سکولوں میں جا کر پروگرام کر سکیں-

سیرت انبیاء کرام عظمت صحابہ کرام رض شان اہلبیت رض کے عنوان پر سکولوں کالجوں میں پروگرام کریں پروگرام میں اول دوم سوم انے والے بچوں میں انعام تقسیم کئے جائیں تاکہ ہماری نوجوان نسل فلموں اور گانوں پر کان نہ دھرے بلکہ پانچ وقت کے نمازی بن جائیں غلط سوسائٹی کا حصہ نہ بنیں نشہ جیسی لعنت سے بچ جائیں یہ جمعیت اساتذہ کا مشن ہے ہم چاہتے ہیں کہ سلفی بھائی ہمارا دست باذو بنیں ہماری اواز اساتذہ کرام کے ذریعے طلباء تک پہنچے یہی ہمارا مقصد اور قائدین کا مشن ہے ہی ہمارے محسن و مربی پروفیسر امان اللہ بھٹی کی تڑپ اور جزبہ ہے جس جزبہ کو لیکر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ ان شاءاللہ بہت بڑا سیمینار کا اعلان کرنے جارہی ہے جس میں ان شاءاللہ سب سلفی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی ہونگی اور دعوت نامے بھی دیئے جائیں گے

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +