جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، چار گینگز کے دس افراد کو گرفتار کرکے ساٹھ لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی قیادت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن: 4 خطرناک گینگز کے 10 سرگرم ارکان گرفتار، 60 لاکھ سے زائد کا مسروقہ مال برآمد

​جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر اور کرمنل گینگز کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رابری، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 خطرناک گینگز کے 10 سرگرم ممبران کو گرفتار کر لیا ہے۔

​تفصیلات کے مطابق، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی خصوصی ہدایات پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے گینگسٹرز کے خلاف مربوط آپریشن کیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں جمعہ اووڈ گینگ، ضیا اللہ گگڑانہ گینگ، صابری گینگ اور نادر عرف نادری گینگ شامل ہیں۔

پولیس نے کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹا گیا 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

​اس بڑی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واضح اور سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “جو شہریوں کے امن و سکون پر ڈاکہ ڈالے گا، وہ قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے کریمنلز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +