کوٹ عیسیٰ شاہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے جینا دوبھر کر دیا لئو کھوکھراں ۔ دوآبہ بنڈی ہیدن کوہلر اکڑیانوالہ و دیگر ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کا شدید غم و غصہ۔
کوٹ عیسیٰ شاہ (محمد رفیع چوہدری) کوٹ عیسیٰ شاہ و گرد ونواح میں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور وولٹیج کی کمی سے شہری شدید پریشان ھو گئے ہیں ۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گرمی وحبس کی اس صورتحال میں واپڈاکی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کافی پریشان کن ھے جب کہ ایک دم سے وولٹیج میں کمی اور بار بار ٹرپ کروانے سے بجلی سے چلنے والی زرعی و گھریلو موٹروں اور دیگر مشینری کا بہت نقصان ھو رھا ھے ۔
شہریوں نے بجلی کی بندش اور وولٹیج کی کمی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا اور احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اور کہا ھے کہ وولٹیج کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیکر اسے ختم کیا جائے۔