شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریٹائرڈ چوہدری طاہر اقبال کا صاحبزادہ ڈاکٹر ریحان طاہر ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ شورکوٹ کے بھائی سمیع اللہ طاہر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعنیات ہونے پر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا کے صدر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،پیپلز پارٹی کے رہنما ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ سمیت دیگر احباب نے مبارکباد دی ہے

شور کوٹ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا ملک اصف یعقوب ایڈووکیٹ حاجی منیر احمد جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ نعمان احمد فنانس سیکرٹری حکیم چوہدری شاہد پرویز حکیم احتشام شاہد حکیم عثمان طاہر جنجوعہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریٹائرڈ چوہدری طاہر اقبال کا صاحبزادہ ڈاکٹر ریحان طاہر ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ شورکوٹ کے بھائی سمیع اللہ طاہر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعنیات ہونے پر دلی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا –

حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابل اور محنتی بچے ہی والدین اور اساتذہ کرام کا فخر اور مان ہوتے ہیں محنت کبھی رائیگاں اور ضائع نہیں جاتی محنت کا پھل ہمیشہ ملتا ہے اللہ سے دعا ہے کہ خالق کائنات انہیں مزید عزتوں اور ترقیوں سے نوازے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +