🇵🇰 14 اگست، آزادی کی نعمت اور ہماری ذمہ داریاں 🇵🇰
سینئر صحافی آصف عباس نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے، جس کی آزادی ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی صرف خوشی منانے کا نام نہیں بلکہ اس کے ساتھ ملک کی ترقی، امن، اتحاد، قانون کی پاسداری اور قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنا بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔
آصف عباس نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، نفرت اور انتشار کے بجائے اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں گے۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، محنت اور مثبت سوچ کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ پاکستان کا روشن مستقبل باصلاحیت اور ذمہ دار نوجوانوں سے وابستہ ہے۔
آئیے اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کو مضبوط، پرامن اور خوشحال بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں گے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
💚 پاک فوج پائندہ باد!
آصف عباس
سینئر صحافی
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ