تحصیل شورکوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی کاروائی، 5 من مضر صحت گوشت برآمد

شورکوٹ . پتن روڈ حویلی والا میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم صدف اکبر اور فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی، تقریباً 5 من مضر صحت گوشت برآمد فوڈ سیفٹی آفیسر محمد آصف کی سربراہی میں ٹیم کا گھر پر ریڈ کارروائی کے دوران مبینہ طور پر بیمار جانور ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے کا انکشاف فوڈ سیفٹی ٹیم نے فریزر میں ذخیرہ کیا گیا –

تقریباً 5 من مضر صحت گوشت برآمد کرلیا کارروائی کے دوران مبینہ گوشت فروش نذیر احمد موقع سے فرار ہوگیا فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا، مزید قانونی کارروائی جاری
علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں اور شورکوٹ کے شہریوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی سیفٹی آفیسر محمد آصف اور ان کی ٹیم کی مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو سراہا ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +