وریام والاشورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی چک نمبر 493 باٹیانوالا میں 55 واں سالانہ جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا، فائنل میں دوراں پور شورکوٹ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر سال 2026 کا جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، امسال ٹورنامنٹ میں 40 ٹیموں نے شرکت کی، فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کی شرکت

گرینڈ فائنل 💥 🏏

وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) 55 واں سالانہ جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا، فائنل میں دوراں پور شورکوٹ کی ٹیم نے مقررہ چار اوور میں 85 رنز بنائے جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم چک نمبر 493 باٹیانوالا خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکی اور 55 رنز سے شکست کھا گئی

ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم چک نمبر 493 باٹیانوالا بدقسمتی سے اپنے اہم کھلاڑی رحمان وڑائچ کے آؤٹ ہوتے ہی لڑکھڑا گئی اور فائنل کپ اٹھانے سے محروم ہو گئی –

یاد رہے مزکورہ ٹورنامنٹ 55 سال سے انتہائی کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے، امسال 40 ٹیموں نے شرکت کی، اول آنے والی ٹیم کو 70 ہزار روپے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 40 ہزار روپے دئیے گئے ہیں –

ٹورنامنٹ ٹ کے فائنل میں ہزاروں شائقین کرکٹ نے شرکت کی اور میچ سے محظوظ ہوئے، ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی گئی ہے –

رانا محمد شعیب ٹیم دوراں پور کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، بہترین باؤلر کا ایوارڈ چک نمبر 493 باٹیانوالا کے کھلاڑی نے حاصل کیا، ٹورنامنٹ میں پانچ روز بہترین لائیو کوریج کرنے والے نوجوان سمیت پورے ٹورنامنٹ میں پانچ روز تک پانی پلانے والے پانچ بچوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا –

آفیشل کمنٹری کرنے والے معروف خوبرو نوجوان شیخ مدثر سلیم کی کمنٹری نے پورے ٹورنامنٹ میں چار چاند لگا دیئےکو بھی ٹرافی دی گئی اور نقدی انعام سے بھی حوصلہ افزائی کی گئی ، عدیل نامی کھلاڑی کو بہتر کارکردگی پر مہمان خصوصی چوہدری مظہر اقبال سندھو، چوہدری صفدر جٹ، چوہدری منیب سندھو جٹ کی جانب سے نقدی انعام دیا گیا –

آخر معزز مہمانوں نے دوراں پور ٹیم کے کپتان رانا محمد شعیب اور رنر آپ ٹیم کے کپتان رحمان وڑائچ کو ٹرافی دی ،شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر متعدد ٹیموں کے کپتانوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا –

چیف آرگنائزر چوہدری رحمان وڑائچ کی مجموعی کارکردگی پر انعام دیا گیا، دوراں پور کے کپتان محمد آصف شورکوٹی کی شاندار کارکردگی پر ٹرافی دی گئی،

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

#شورکوٹ #چک نمبر 493 باٹیانوالا #55واں جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ #نیوز #جھنگ آن لائن نیوز #پنجاب #پاکستان #جھنگ #جھنگ_والے #کرکٹ #سپورٹس