شور کوٹ،ڈاکٹر احسن نواز جنجوعہ صدر جنجوعہ اتحاد ویلفیر جھنگ نے ثاقب علی سب انسپکٹر انچارج چوکی سارنگ سے ملاقات کی اور انہیں انچارج چوکی تعینات ہونے پر دلی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احسن نواز جنجوعہ نے کہا کہ ثاقب علی جنجوعہ انتہائی محنتی اور قابل فخر پولیس آفیسر ہیں –
جنہوں نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ایمانداری اور فرض شناسی سے کام لیتے ہوئے عوام الناس کو انصاف دلانے کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے اور اللہ کی رضا حاصل کریں گے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +