وریام والاشورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ خواتین کالج برائے وریام والا کے کلرک عبدالحمید سے حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا اور میاں سمیع اللہ جنجوعہ نے ملاقات کی جس پر عبدالحمید کلرک نے کہا الحمد للہ فرسٹ ایئر کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے بچیوں کے داخلے بڑی تیزی سے ہو رہے ہیں ہمارا معیار تعلیم ہی ہماری پہچان ہے-
جس پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے جملہ سٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ اس کالج کی کلاسز لگنے کے بعد ہمارے علاقےاور ارد گرد کی طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے دور دراز کے چکر کاٹنے نہیں پڑتے ہماری خواہش ہے کہ اس کے معیار تعلیم کو مزید ںہتر کیا جائے تاکہ ہماری بچیوں کو سیکھنے کیلئے اچھی تعلیم حاصل ہو تجربہ کار سٹاف ہونا چاہیئے جس سے بچیوں کا معیار تعلیم بہتر ہو اور بچیوں کا مستقبل روشن ہو –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +