جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تحصیل آفس جھنگ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری، مڈل مین اور ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند۔ تحصیلدار جھنگ عاطف محمود گوندل کا اعلان،رپورٹ مدثر اسماعیل بھٹی

تحصیل آفس جھنگ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری، مڈل مین اور ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند۔ تحصیلدار جھنگ عاطف محمود گوندل کا اعلان

جھنگ(مدثر اسماعیل بھٹی سے)حکومت پنجاب کی واضع ہدایات اور ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحصیل آفس جھنگ میں کرپشن کے خاتمے اور شہریوں کو شفاف و میرٹ پر مبنی سرکاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیلدار جھنگ عاطف محمود گوندل نے واضح کیا ہے کہ تحصیل آفس میں مڈل مین اور ٹاؤٹ مافیا کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو شہریوں اور سرکاری اہلکاروں کے درمیان معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنے جائز کاموں کے لیے براہِ راست تحصیل آفس سے رجوع کریں تاکہ انہیں بروقت اور شفاف انداز میں سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ تحصیلدار عاطف محمود گوندل نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل آفس کو عوام کے لیے ایک شفاف، بااعتماد اور کرپشن سے پاک ادارہ بنانا اولین ترجیح ہے۔