جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی علاقہ میں لین دین کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، مبینہ طور پر سید خاندان کے باپ بیٹیوں کو کلہاڑیوں، آہنی راڈوں سے حملہ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ سے الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے،زخمیوں کی وڈیو وائرل، رپورٹ محمد یونس

جھنگ لین دین کا تنازع شدت اختیار کر گیا سید خاندان کے تین باپ بیٹا الائیڈ ہاسپیٹل میں ذندگی اور موت کی کشمکش میں تفصیلات کے مطابق اڈا حسن شاہ ٹوبہ روڈ پہ گزشتہ دنوں معمول تلخ کلامی پر ہونے والی لڑائی شدت اختیار کر گئی اور رملی خاندان کے لوگوں نے سید خاندان کے لوگوں کو کلہاڑیوں اور أہنی راڈوں خنجروں سے حملہ کر کے تینوں باپ بیٹوں کو شدید زخمی کر دیا –

جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لۓ ڈی ایچ کیو لے جایا گیا مگر بعد اذاں ڈی ایچ کیو نے الائیڈ منتقل کر دیا – لواحقین اور اہل علاقہ کی ڈی پی اوجھنگ ار پی او فیصل أباد اور مریم نواز سے انصاف کی اپیل ایسے غنڈے عناصر کو فورا گرفتار کیا جاۓ اور قانون کے مطابق سزا دی جاۓ-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +