جھنگ: رب نواز چدھڑ کا مویشی منڈی میں دبنگ ایکشن، اوورچارجنگ پر گرفتاری
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ رب نواز چدھڑ نے مویشی منڈی کا اچانک دورہ کرکے عوامی شکایات اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کا فوری نوٹس لے لیا۔ اوورچارجنگ میں ملوث ٹھیکیدار کے نمائندوں کو گرفتار کروا کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ منیجر مویشی منڈی کو ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
رب نواز چدھڑ کی فیلڈ میں موجودگی اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن اس امر کی علامت ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو مقررہ نرخوں پر سہولیات کی فراہمی اور ناجائز وصولیوں کے خاتمے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مؤثر نگرانی آئندہ بھی جاری رہے گی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +