شور کوٹ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا نے کہا کہ مدینہ منورہ پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے امن وسلامتی کے سب سے بڑے علمبردار سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حملہ کی جسارت سفاکیت کی انتہاء ہے-
مدینہ منورہ پر حملہ ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے مسلمان حکمرانوں اور امت مسلمہ کو مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجاں ہوکر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ مملکت سعودیہ کی عوام ،خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ صرف آپ کے شہر اور ملک پر نہیں ہوا بلکہ امت مسلمہ پر حملہ ہوا ہے –
حضور نبی کریم علیہ السلام کے مقدس شہر کی حرمت اور تحفظ کے لئے ہم اپنی جان ومال تن من دھن اور اولاد کی قربانی کو باعث فخر سمجھتے ہیں مسلمان حکمران اگر حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے مضبوط اور مؤثر اتحاد قائم نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر محسوس کرنے کا وقت ہےحرمین شریفین کا تحفظ عالم اسلام کے بنیادی اغراض ومقاصد کا حصہ ہے ہمیں متحد ہو کر جامع حکمت عملی اپنا نا ہوگی اور ان حوثیوں اور انکی لابیوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +