جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ملتان سے سرگودھا کےلیے جانے والی ساندل ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مدوکی ریلوے اسٹیشن کے قریب مزکورہ حادثے میں ریسکیو1122 جھنگ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا –
تاہم متبادل انجن یا متاثرہ انجن کے متعلق کوئی معلومات میسر نہیں ہو سکی ہیں، متبادل انجن ملتان یا سرگودھا سے آسکتا ہے، تاہم قریبی جنکشن شورکوٹ کینٹ سمیت ریلوے حکام کو اطلاع کر دی گئی، گاڑی آج تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، مسافروں کو گرمی میں پریشانی کا سامنا ہے، قرب و جوار کے لوگوں نے ٹھنڈا پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کی اطلاعات ہیں
موضع لک بدھڑ کے قریب انجن کو آگ لگی ہے، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے –