نوجوانوں کی وہ عادات جو انہیں ڈبو رہی ہیں….. تحریر :محمد عیسیٰ جرنلسٹ

نوجوانوں کے نام ایک تحریر
تحریر محمد عیسیٰ
مستقبل کی تعمیر میں صرف ہونا چاہیے، وہ بعض نوجوان غلط صحبت، بے مقصد دوستوں، نشے، رشتوں اور غیر ضروری تنازعات میں ضائع کر دیتے ہیں۔ نوجوانو! ذرا سوچو، تمہاری زندگی چند لمحوں کے غصے سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔

کسی سے بدلہ لینے، اپنی انا ثابت کرنے یا دوسروں کے دباؤ میں آ کر ایسا قدم نہ اٹھاؤ جس کا انجام پوری زندگی بھگتنا پڑے۔ غلط صحبت انسان کو آہستہ آہستہ بدل دیتی ہے۔
مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے۔اس لیے دوست کا انتخاب بھی زندگی کے اہم فیصلوں میں سے ایک ہے۔

اگر کسی سے اختلاف ہو تو بات چیت کرو، بڑوں سے مشورہ اور ضرورت پڑنے پر قانونی راستہ اختیار کرو۔ قانون کو ہاتھ میں لینا بہادری نہیں۔ اصل بہادری اپنے غصے پر قابو پانا اور غلط راستے سے واپس آ جانا ہے۔ والدین کے لیے بھی یہ ایک فکر ہے۔ بچوں کو صرف ڈانٹنے کے بجائے ان کے ساتھ وقت گزاریں، ان کی بات سنیں، ان کے مسائل سمجھیں اور انہیں اعتماد دیں۔

ایک نوجوان کو اگر گھر سے محبت، رہنمائی اور حوصلہ مل جائے تو وہ باہر کی غلط صحبت کے مقابلے میں زیادہ مضبوط رہتا ہے۔ نوجوانو! اپنی توانائیاں لڑائیوں میں نہیں، اپنے مستقبل کی تعمیر میں لگاؤ۔ تعلیم حاصل کرو، ہنر سیکھو، کھیلوں میں حصہ لو، روزگار اور کاروبار کے راستے تلاش کرو۔ آج کی محنت کل تمہاری پہچان بنے گی۔ یاد رکھو، دنیا تمہارے غصے سے نہیں، تمہارے کردار سے پہچانے گی۔

اپنے والدین کیلئے خوشی اور اپنے خاندان کا سہارا اور معاشرے کیلئے مثبت مثال بنو۔ زندگی ایک ہی بار ملتی ہے، اسے غلط لوگوں، غلط فیصلوں اور چند لمحوں کے جذبات کی نذر نہ کرو۔
اچھی عادات روشن مستقبل کی بنیاد ہیں
نماز اور دین سے وابستگی، محنت اور پڑھائی، صحت مند زندگی، اچھی صحبت اور ہمیشہ پیشہ ورانہ تربیت جیسے مثبت راستے اپنائیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +