5 اکتوبر یوم اساتذہ پر ہیرو ٹیچر ایوارڈ کی تقریب منعقد ۔۔۔۔
جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) 5 اکتوبر عالمی یوم اساتذہ کے پر مسرت موقع پر دوسرے ممالک اور شہروں کی طرح اساتذہ کرام کی تعظیم و تکریم کے سلسلے میں جھنگ کی ٹیچر کمیونٹی کو خراج تحسین ہیرو ٹیچر ایوارڈ دینے کے لیے میل اینڈ فیمیل ٹیچر جن کی تعداد ساٹھ بنتی تھی کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جھنگ صدر میں پروگرام منعقد کروایا – اس کے علاوہ ٹیچر کمیونٹی کو اعزازی سرٹیفیکیٹ انکی خدمت خلق کو پیش نظر اور بچوں کے مستقبل کو بہتر سے بہترين بنانے کے حوالہ سے دئیے گے ۔اس موقع پر ضلعی افسران میں ڈاکٹر نورالزمان,میڈم ناصرہ پروين ،میڈم نسرین عبداللّه سیال ،میڈم مہوش پروين اور رانا قیصر عباس نون بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
سب سے اہم اور دلچسپ بات تھانہ مسن کے علاقہ چنڈ بھروانہ کے بیٹے سمیع اللّه خان پٹھان مسلسل ماشاءﷲ تیسری بار ہیرو ٹیچر ایوارڈ لے اڑے ۔۔۔۔