تنویر احمد غزالی سی او ایجوکیشن جھنگ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔۔۔
جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) تنویر احمد غزالی سی او ایجوکیشن جھنگ کو ملک مدثر ریاض سیکٹری ایجوکیشن پنجاب سابق ڈی سی جھنگ کی طرف سے نہ صرف گولڈ میڈل بلکہ خراج تحسین کے طور پر اعزازی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا میٹرک کے امتحانات میں پورے پنجاب کے تمام اضلاع اور ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ۔
تنویر احمد غزالی سی او ایجوکیشن نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ میری کامیابی کا تمام کریڈٹ میری ٹیم جھنگ کی ٹیچر کمیونٹی کو جاتا ہے ۔ان شاء اللّه ہمارا روز اول سے ہی یہی مشن رہا ہے کہ سرکاری اسکول ہی ھیں معیاری اسکول ۔الحمدلله میری والدہ محترمہ اور والد محترم میں محکمہ ایجوکیشن جو پیغمبرانہ پیشہ ہے سے منسلک رہے بطور ادارہ سربراہ ہیڈ ماسٹر کے طور پر اور تعلیمی و ادبی گھرانے کا بیٹا هونے کے ناتے ان شاء اللّه اپنی محنتی اور قابل ترین ٹیم کے ذریعے ہم مستقبل میں بھی کامیابیاں و کامرانیاں انشاءﷲ اپنے نام کرے گے ۔5 اکتوبر کا دن عالمی دنیا میں ٹیچر ڈے ھے اور اس پرمسرت موقع پر تمام ٹیچر کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اللّه پاک تمام ٹیچرز کو ان کے نیک عزائم میں کامیاب کرے . . .
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +