جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سالانہ انتخابات 2027 کے صدارتی امیدوار محمد نواز خان بلوچ نے کہا ہے کہ وہ وکلا برادری کے مینڈیٹ سے کامیاب ہوکرجوڈیشل ٹاور کا قیام موجودہ جگہ پر ہی کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے، وکلاء کے بچوں کو تمام سکولوں میں رعایتی فیس سمیت وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام اور نوجوان وکلاء کی عملی تربیت کے لئے لیکچر سمیت ضلعی انتظامیہ سے برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے کا اعادہ، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

نئے جوڈیشل ٹاور کا قیام موجودہ جگہ پر ہی کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔نواز خان بلوچ
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سالانہ انتخابات 2027 کے صدارتی امیدوار محمد نواز خان بلوچ نے کہا ہے کہ وہ وکلا برادری کے مینڈیٹ سے کامیاب ہوکرجوڈیشل ٹاور کا قیام موجودہ جگہ پر ہی کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے
بصورت دیگر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا قیام ان کی ترجیح ہوگی جس کیلئے ہائیکورٹ اور حکومت پنجاب سے فنڈز حاصل کئے جائیں گے جبکہ وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کی جائے گی۔ اپنی حمایت کا اعلان کرنیوالے مختلف وکلا گروپس سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ صدر منتخب ہونے کے 15یوم کے اندر اندر وکلاء اور بار کا تقدس بحال کیا جائے گا، –

نوجوان وکلاء کی عملی تربیت کے لیے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا، نوجوان وکلاء کی تمام امور میں معاونت کے لیے مواقع پیدا کیے جائیں گے جس کے ساتھ ساتھ یقینی بنایا جائے گا کہ جائیداد کی رجسٹری بذریعہ کونسل کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کے بچوں کا تمام اہم تعلیمی اداروں میں50فیصد فیس پر داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔ نواز خان بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سے برابری کی سطح پر تعلقات استوار کیے جائیں گے اور وکلاء کی عزتِ نفس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی ۔

علاوہ ازیں سٹرکٹ کورٹس میں وکلاء کیلئے فری وائی فائی کا انتظام کیا جائے گا۔ گزشتہ دور میں اپنی بطور سیکرٹری چھ ماہ کی کارکردگی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے2012 کےچھ مہینوں میں متعدد اجتماعی مسائل حل کرائے اور دیگر درجنوں اجتماعی کاموں کی ابتدا کی۔

وزیر اعظم پاکستان سے بار کیلئے 20لاکھ کی گرانٹ منظور کروائی، بار میں 15لاکھ روپے کی لاگت سےواٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کرائی، وکلاچیمبرز کو رات کے وقت محفوظ بنانے کے لیے پہلی بار سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کرائی،بار میں جنرل سیکرٹری کا آفس تعمیر کروایا،بار روم، لائبریری اور صدر بار کے دفتر میں ایل سی ڈیزکی تنصیب کروائی۔

نواز خان بلوچ نے بتایا کہ وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی کی ممبرشپ جوایک عرصہ سے التواء کا شکار تھی اُس کی ممبرشپ کا اجراء کروایا،کیفے ٹیریا کا قیام عمل میں لایا گیا،4 لاکھ روپے کی رقم سے ذاتی حیثیت میں تین عدد الیکٹرک واٹر کولر لگوائے گئے جن سے وکلاء صاحبان وسائلان مستفید ہو رہے ہیں۔

اسی طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرنے کیلئے ضلع کچہری کا فیڈر جو کہ پہلے سول لائن فیڈر سے منسلک تھا اُس کو انڈسٹریل فیڈر پر منتقل کرنے کیلئے وزیر اعظم سے 25 لاکھ روپے کی گرانٹ حاصل کی گئی۔

انہوں نے اپنے دیگر اقدامات کے ذکر سمیت اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ صدر بار منتخب ہوکر وکلا برادری کے مسائل کے حل، انہیں تمام ممکن سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +