انسدادِ سموگ: اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد کی سربراہی میں سخت اقدامات اور فیلڈ کارروائیاں جاری
شورکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کی سربراہی میں فلیگ مارچ ہوا جو تحصیل چوک سے شروع ہوکر قائم بھروانہ،وریام والا،اور مختلف چکوک سے ہوتا ہوا ملتان روڈ شورکوٹ میں اختتام ہوا۔
حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر تحصیل شورکوٹ میں سموگ کے تدارک اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ تحصیل سطح پر متحرک اور پیش پیش ہیں۔ عوام الناس کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشنز اور سخت قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے زراعت اور محکمہ مال کی ٹیموں کو سخت ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ دھان اور دیگر فصلوں کے باقیات (باڑ/باقیات) کو آگ لگانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے زمینداروں کے خلاف فوری ایف آئی آر (FIR) اور بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کی مسلسل انسپکشن کی جا رہی ہے۔ پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے اور دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کو سیل کیا جا رہا ہے، جبکہ مالکان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی (Zig-Zag Technology) پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے شورکوٹ کینٹ روڈ، جھنگ روڈ اور لاری اڈا کے اطراف دھواں دینے والی کمرشل و نجی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، چالان کیے جا رہے ہیں اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے۔
تحصیل میں واقع ملز اور ڈسٹریبیوشن یونٹس کو اینٹی سموگ آلات کی تنصیب اور قوانین کی پاسداری کی کڑی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فضا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم سے کم کیا جا سکے۔
شہر میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کو آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ میونسپل کمیٹی شورکوٹ کی ٹیموں کو صفائی کے بہتر انتظامات اور گرد و غبار کو روکنے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا کہنا ہے:
“سموگ ایک خاموش قاتل ہے جس سے شہریوں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کی صحت شدید متاثر ہوتی ہے۔ حکومت پنجاب کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ہم تمام شہریوں، زمینداروں اور تجارتی طبقے سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحصیل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ماحول دوست اقدامات اپنائیں۔”
تحصیل انتظامیہ شورکوٹ کی جانب سے انسدادِ سموگ مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ضلع کو سموگ کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Govt of Punjab Commissioner Faisalabad DC Jhang
👁️ Estimated Views 215