جعل سازی کے ذریعے 8 کنال اراضی ہتھیانے کا الزام، ملزم گرفتار
جھنگ میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات کے ذریعے 8 کنال زمین اپنے نام منتقل کروانے کے مقدمے میں نامزد ملزم منیر احمد گرفتار۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر حلقہ پٹواری سے ملی بھگت کرکے جعل سازی کے ذریعے اراضی اپنے نام منتقل کروائی تھی۔
ملزم کے خلاف 12 مئی 2022 کو تھانہ کوتوالی جھنگ میں مقدمہ نمبر 412/22 درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کے مدعی اسسٹنٹ کمشنر جھنگ دلاور خان چدھڑ ہیں۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جھنگ محمد اختر سعید کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔