جھنگ میں ستھرا پنجاب ایجنسی کے ایریا منیجر کے عہدے پر شاہ زیب جوتہ نے چارج سنبھال لیا ہے۔ تعیناتی کے بعد وہ فوری طور پر فیلڈ میں متحرک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے ایریا منیجر نے جھنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز سے ملاقات کی اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
شاہ زیب جوتہ نے فیلڈ ورکرز کی مانیٹرنگ کے دوران صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور روزانہ کی روٹین کے کام کو چیک کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ شہر اور گردونواح میں صفائی کا معیار برقرار رکھا جائے اور شہریوں کو شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔
ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد پنجاب بھر میں صفائی کے نظام کو منظم اور فعال بنانا ہے۔ جھنگ میں بھی اس پروگرام کے تحت گلی محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کی صفائی کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔
شہریوں کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ نئے ایریا منیجر کی تعیناتی کے بعد جھنگ میں صفائی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی اور فیلڈ مانیٹرنگ کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +