وریام والا شور کوٹ، مہر محمد اسلم نول ایس ایچ او تھانہ وریام والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے گھروں اور کاروباری مراکز پر کیمرے نصب کروائیں جو دور حاضر کی اہم ضرورت ہے –
ہم نے بازاروں کے وزٹ کئے ہیں اور تاجروں کو فردا فردا کہ دیا ہے کہ اپنی شاپس پر کیمرے لگوائیں کیمروں کے نصب کرنے سے کرائم کم ہوتے ہیں اور نا پسندیدہ سرگرمیوں سے بچا جا سکتا ہے میری عوام الناس اور تاجر برادری سے گزارش ہے کہ اپنی سیفٹی یقینی بنائیں اور گھروں اور شاپس کو محفوظ رکھنے کیلئے کیمرے لگوائیں اور اپنی جان ومال محفوظ کریں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +