وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا سب انسپکٹر مہر محمد اسلم نول کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا
اس سلسلہ میں تھانہ وریام والا کے اے ایس آئی محمد فیصل ہمراہ دیگر اہلکاروں نے نواحی علاقہ پل لنڈا پر دوران گشت محمد شبیر ولد بشیر احمد قوم سندھو جٹ سکنہ ملتان جو کہ وریام والا سے آرہا تھا، پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کرنے لگا، جنہیں گرفتار کرکے ان سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ اے ایس آئی محمد شفیق نے مخبر کی اطلاع پر محمد خالد ولد حق نواز قوم ڈھڈی سکنہ کبوتر چوک ملتان کو مشکوک حالت میں گرفتار کیا گیا جن سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی، علاوہ ازیں اے ایس آئی محمد فاروق نے چک نمبر 492 کے مقام پر ندیم مسیح ولد نزیر مسیح سے بھی بیس لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-
عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ وریام والا پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے، جو کہ یکے بعد دیگرے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھی ہوئی ہے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +