طوفانی موسم کے سبب لینڈ کرتے ہوئے چھوٹا طیارہ گر کر تباہ 14 افراد جانبحق ۔۔ رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

برازیل: طوفانی موسم کے سبب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک

برازیل کے سیاحتی قصبے بارسیلوس میں طوفانی
موسم کے دوران لینڈ کرنے والا مسافر طیارہ ریاست ایمازوناس میں گر کر تباہ ہونے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے علاقے بارسیلوس میں چھوٹے طیارے کے پائلٹ نے تیز بارش میں دور دراز کے قصبے میں لینڈنگ کی کوشش کی کیونکہ حدنگاہ بھی کم ہوتی جا رہی تھی لیکن وہ غیردانستہ طور پر رن وے پر آدھے راستے سے نیچے اترنا شروع ہو گیا۔

ایمازوناس کے ریاستی سلامتی کے سیکریٹری وینیسیئس المیڈا نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ طیارہ لینڈنگ کی پٹی سے باہر نکلنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جس میں تمام 12 مسافر اور دو ملازم ہلاک ہو گئے۔

ریاستی حکومت نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ تمام مسافر برازیل سے تعلق رکھتے تھے اور کھیلوں میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

Leave a Comment