احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس جلالپور پیر والا میں عشقِ رسول سیمینار کا انعقاد ہوا۔ جہاں طلبہ و طالبات نے ذکر و نعت محفل سجا کر سماں باندھ دیا۔ محبت رسول خاتم النبیین ﷺ کے خوبصورت موضوع پر مذہبی سکالر علامہ غلام مرتضیٰ چشتی جتیال(فاضل بھیرہ شریف) نے خصوصی لیکچر دیا اور بچوں کو سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کا بہترین شہری بننے کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔

اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر رانا بابر علی خاں نے ادارہ میں اسلامک ایجوکیشن کے حوالے سے بتایا کہ یہاں بچوں کو جدید علومِ سائنس کے ساتھ ساتھ تربیت دین پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ جو کہ ہم سب پر مسلمان ہونے کے ناطے فرض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کی کردار سازی کےلئے تعلیم کے ساتھ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔ یاد رہے جلالپور پیر والہ میں معیاری تعلیم فراہم کرنیوالے ادارے دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس کی جانب سے طلبہ و طالبات کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔

بچوں کو شان مصطفیٰ ﷺ سے متعارف کروانے کیلئے عشقِ رسول سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اینکر پرسن علی امجد چوہدری، مظفرگڑھ کے معروف نوجوان صحافی مہر جاوید ساقی جتیال، استاتذہ کرام، طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ علامہ غلام مرتضیٰ چشتی جتیال، علی امجد چوہدری، مہر جاوید ساقی و دیگر مہمانانِ گرامی کی جانب سے دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس کے سٹاف کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا-

اور دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس کو جلالپور پیر والا میں مثالی ادارہ قرار دیا۔ اختتام پر ادارے کی ترقی اور ملکی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور ادارے کی جانب سے علامہ صاحب، علی امجد چوہدری اور مہر جاوید ساقی کو تحائف اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment