جھنگ ( ریاض احمد نول )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں2023 سمسٹر کیلئے داخلوں کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فیس 7نومبر 2023 تک بڑھا دی گئی ۔ریجنل ڈائریکٹر محمد یاشم خان،جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انیس احمد پوری ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں2023 سمسٹر کیلئے داخلوں کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فیس 7نومبر 2023 مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علاقائی ناظم/ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ محمد ہاشم خان کے ایک اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خصوصی منظوری کے بعد ڈائریکٹر ایڈمیشن سید ضیاء الحسنین نے خزاں 2023 سمسٹر کے دوسرے مرحلے(IT-Phase) کیلئے پیش کئے گئے بی ایس،بی ایڈ،ایسوسی ایٹ ڈگری ایجوکیشن،بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)،بی بی اے،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے پروگراموں میں داخلہ کی آخری تاریخ جو کہ 17.10.23 مقرر تھی-

اس میں 21 دنوں کی توسیع کرکے(بغیر لیٹ فیس) 07 نومبر 2023 تک کردی یے، داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد ایسے درخواست گزار جوکہ مقرر کردہ تاریخ میں داخلہ فارم نہیں جمع کراسکے تھے وہ اس سہنری موقع سے مستفید ہو سکتے ہیں جب کہ داخل شدہ طالب علموں کیلئے خزاں 2023 سمسٹر کیلئے نارمل فیس کے ساتھ پہلے سے 25 اکتوبر 2023 مقرر تھی –

لہذا وہ تمام طلباء کوشش کرکے اپنا داخلہ فارم اور فیس وقت مقررہ تک جمع کروا دیں تاکہ ان کا نام داخلے کی پہلی لسٹ میں ہی شامل ہو جائے داخلہ فارم اور معلومات کے سلسلے میں مزید رہنمائی علاقائی دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹوبہ روڑ جھنگ کے فون نمبر 0477.631166 کے ساتھ ساتھ ہر تحصیل سطح پر قائم کئے گئے سیل پوائٹس یا آگاہی سہولت سنٹر(Centers Swift AIOU) سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment