شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی شورکوٹ پریس کلب آمد ،ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود، پریس کلب ممبران کی جانب سے انچارج چوکی سٹی کی تعیناتی اور پولیس نفری کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر سینئر صحافی آصف عباس چھوہن ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حیکم طاہر محمود جنجوعہ

*ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی شورکوٹ پریس کلب(رجسٹرڈ) آمد*
ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ مہرحیات سرگانہ اور ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں،اے ایس آئی ملک منظرعباس اور اے ایس آئی صدام حسین بھی موجود

ڈی پی او جھنگ کی آمد کے موقع پر چیئرمین پریس کلب رائے ایاز اکبر،وائس چیئرمین چوہدری احسن ظفر ،صدررانا شاہد محمود،نائب صدر چوہدری شہزاد علی،آصف عباس چھوہن ،ذیشان حیدر،رانا محمد شبیر. آصف چوہان بھی موجود

پریس کلب ممبران نے ڈی پی او جھنگ سے مقدمات کی تفتیش میں بہتری اور تحصیل شورکوٹ میں پولیس کے متعلقہ مسائل/منشیات کی روک تھام کے لیے بارے میں آگاہ کیا
پریس کلب ممبران کی جانب سے انچارج چوکی سٹی کی تعیناتی اور پولیس نفری کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا –

صدرپریس کلب شورکوٹ رانا شاہد محمود نےڈی پی او جھنگ کو تفتیشی معاملات میں شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے متلعق مسائل سے آگاہ بھی کیا –

ڈی پی او جھنگ نے پریس کلب ممبران کی نشاندہی پرچوکی سٹی انچارج اور عملے کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے یقین دہانی بھی کروائی-

ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے پریس کلب ممبران کی جانب سے پولیس کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے پر خوب سراہا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment