دربار حضرت سلطان باھو۔۔ سالانہ عظیم الشان محفل نعت رسول ﷺ منعقد ہوئی خصوصی خطاب صاحبزادہ محمد معروف سلطان، خصوصی خطاب حضرت علامہ محمد غفران محمود سیالوی نے شان صحابہ و اہلبیت بیان کی جس کی صدارت صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے کی۔۔
دربار حضرت سلطان باھو۔۔ چوک دربار حضرت سلطان باھو سالانہ عظیم الشان محفل نعت رسول ﷺ منعقد ہوئی جسمیں تلاوت قرآن مجید، قاری محمد حضور بخش صاحب (امام مسجد حضرت سلطان باھو)،تلاوت قاری محمد عمران نعیمی فیصل آباد والے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔
نعت خواں، حافظ محمد احسن سعیدی، نعت خواں شعیب رضا قادری، نعت خواں سید قمر برادران، آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں مدح سرائی بیان کریں گے۔
ابتدائی خطاب، پیر صاحبزادہ محمد معروف سلطان صاحب آقائے دوجہاں خاتم الانبیاءﷺ کی ولادت باسعادت مبارک بچپن کا بیان کریں گے
خصوصی خطاب۔ پیر محمد غفران محمود سیالوی صاحب راولپنڈی نے شان صحابہ و اہلبیت پر عظیم الشان کانفرنس کی۔ اس عظیم الشان محفل نعت میں نقابت کے فرائض محمد عمران قادری صاحب نے کی۔ سالانہ محفل نعت رسول ﷺ میں صاحبزادہ گروپ کے اہم ممبران میں
چیرمین حضرت سلطان باھو ٹرسٹ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن ، صاحبزادہ محمد مشتاق سلطان سالم، صاحبزادہ محمد وقار سلطان، صوبیدار محمد نعیم ،محمد علیم سلطانی، شکیل خان،حاجی ظہور حسین ،حافظ محمد عثمان، سمیت دیکرضلع بھر سے عاشقان رسولﷺ و اہل علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ عظیم الشان محفل نعت کے بانی حامد سلطانی نے تمام معزز احباب کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +