جھنگ (ڈاکٹر ظفر اقبال نول) علامہ ھشام الہیٰ ظہیر صدر جمیعت اہلحدیث پاکستان اور پروفیسر احسان العزیز چوہان ناظم جمیعت اہلحدیث جھنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی بقاءاور ان کی آزادانہ ریاستی حیثیت بیانات سے نہیں عملی اقدامات کے متقاضی ہیں۔ ہماری خالی مذمت سے اسرائیلی جارحیت کا باب بند نہیں ہوگا۔ بربریت کے خلاف بھر پور مزاحمت کرنا ہوگی

جھنگ ( )علامہ ھشام الہیٰ ظہیر صدر جمیعت اہلحدیث پاکستان اور پروفیسر احسان العزیز چوہان ناظم جمیعت اہلحدیث جھنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی بقاءاور ان کی آزادانہ ریاستی حیثیت بیانات سے نہیں عملی اقدامات کے متقاضی ہیں۔ ہماری خالی مذمت سے اسرائیلی جارحیت کا باب بند نہیں ہوگا۔ بربریت کے خلاف بھر پور مزاحمت کرنا ہوگی

۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ریاستی دہشگردی ہے۔ اسرائیل کی بربریت اور دہشت پوری دنیا در عالمی اداروں کے لئے باعث شرم ہے جبکہ سلامتی کونسل کی جانبدارانہ کارروائی سخت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے پیچھے امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں کی مکمل پشت پناہی ہے جو اسرائیل کو اسلحہ گولہ بارود اور مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سمیت پوری اسلامی ممالک اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ بدقسمتی سے دنیا سے کوئی مضبوط و توانا آواز نہیں آرہی جو اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر ظلم کو روک سکے۔ گزشتہ کئی روز سے فلسطینیو ں پر قیامت ٹوٹی ہوئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج بچوں کو قتل عام کر رہی ہے۔ دنیااسرائیل کے فوری معاشی بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

Leave a Comment