جھنگ(مہر ریاض نول بیوروچیف سے )چیئر مین ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل/ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کنزیومرپروٹیکشن کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے خرم شہزاد بھٹی نے کی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل محمد یوسف سندھو، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد متین اصغر ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ساجد محمود قاسم ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر زین العابدین، سوشل ویلفیئر آفیسر فضل عباس ،صدر کنزیومر رائٹس پروٹیکشن ڈاکٹر ظفر نول،صدر جھنگ چیمبر آف کامرس چوہدری محمد عنصر،مہرمحمد ریاض نول، وحید اختر چوہدری، زرینہ شیخ ، حاجی دلدار حسین ، حاجی محمد ہاشم، آصف منور اور فرزانہ بلوچ بھی شریک تھیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر ز کو اختیارات تفویض کئے جائیں گے-
اور صارفین کیلئے انکی درخواست پر3یوم میں شنوائی ہوگی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل محمد یوسف سندھونے بتایا کہ شکایات کے عدم ازالہ کی صورت میں ڈسٹرکٹ کنزیومرز کونسل کو 50ہزار روپے تک جرمانہ کا اختیار حاصل ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے خرم شہزاد بھٹی نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔
انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ اشیاءکی خرید کے دوران رسید لازمی وصول کریں اور انجمن تاجران کے نمائندگان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دوکانداروں کو رسید دینے بارے آگاہ کریں اجلاس میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 آگاہی مہم کو بھر پور سطح پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ممبران نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005پر عمل درآمد کیلئے اور آگاہی کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +