جھنگ۔۔نوجوان نسل میں قلم کا شعوراورکھیل کا فروغ بہت ضروری ہے..ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب۔۔عرفان حیدر سیال/ ڈویثزنل بیورچیف
اسلحہ کی نمائش اور منشیات کی فروخت اور استعمال معاشرے میں بہت سی برائیوں کو جنم دیتے ہیں جھنگ پولیس ان سماج دشمن سرگرمیوں کے انسداد کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی سے مل کر حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کر رہی ہے منشیات کی خرید و فروخت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ والدین اپنے بچوں میں اسلحہ کی بجائے کتاب اور قلم کا شعور اُجاگر کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے سپورٹس میلہ ماہیر سٹیڈیم میں کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ دارے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے اور جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے