گڑھ مہاراجہ..تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم 22سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق۔۔رپورٹ۔رانافیصل اقبال

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم 22سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام 22سالہ نوجوان محمد شعیب سواگ ڈائنہ موڑ سے گڑھ موڑ کی طرف رکشہ چلا کہ جا رہا تھا کہ الفتح آباد کے قریب ٹریکٹر جسکے پیچھے کٹر لگا ہواتھا ٹرکیکٹر ڈرائیور کی جانب سے اچانک بریک لگانے سے دکشہ اس سے جا ٹکرایا جس سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا واقع کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122گڑھ موڑکو دی گئی جنہوں نے زخمی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ پہنچایا گیا شدید زخمی ہونے کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا لیکن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا نوجوان کی موت کی خبر اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہوگئی مرحوم کی نمازجنازہ کل بروز جمعہ صبح دس بجے ان کے آبائی گاؤں ڈائنہ موڑ پر ادا کی جائے گی۔

Leave a Comment