ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ کرائم میٹنگ میں ڈی پی او نے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری،ٹھیکری پہرہ،کرائم پاکٹس،ہاٹ سپاٹ ایریازمیں موثرگشت وناکہ بندی اورتھانہ جات کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر خان،
ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ، ڈی ایس پی لیگل ، جملہ سرکل افسران ، جملہ ایس ایچ اووز اور انچارج برانچز شریک ہوئے ۔ ڈی پی او نے سرکل اور تھانہ کی سطح پر کرائم چارٹ اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرہ اور چوکیدارہ نظام کو مانیٹر کیا جائے۔ اور نمبردران کے ساتھ باہمی رابطے کو مزید بہتر بنایا جائے۔ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے ۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کرائم پاکٹس اور ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر ناکہ بندی اور گشت کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے اور متاثرین کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈی پی او نے تھانہ جات کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے عوام دوست ویژن کے مطابق مزید تھانہ جات کو جدید طرز پر بنایا جارہا ہے۔ سپیشل انشیٹو پولیس اسٹیشنز میں اپگریڈیشن کو مکمل کرنے کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔مزید انکا یہ کہنا تھا کہ سائلین کی بروقت دادرسی کو یقینی بنا کر یہ ثابت کیا جائے کہ آپ انکی حقیقی غمخوار ہیں۔ شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فرائض میں غفلت ، کوتاہی اور بدعنوانی کی صورت میں محکمانہ احتسابی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔