شورکوٹ۔
ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی ہدایات پر تھانہ شورکوٹ سٹی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد دہشت گردوں کے حملے کی صورت میں پولیس کی جانب سے کاروائی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کے احکامات کی روشنی میں تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کی جانب سے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا –
موک ایکسر سائز میں ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں’ ایلیٹ فورس کے انچارج غلام رسول ،اے ایس آئی ملک منظر عباس کھوکھر ،اے ایس آئی صدام عمر سنپال انچارج چوکی شورکوٹ سٹی اشفاق انجم ‘ انچارج چوکی جلال پور کملانہ مہر مظفر کھچیانہ ‘سمیت حساس اداروں کے اہلکاروں ‘ ریسکیو 1122 شورکوٹ کے اہلکاروں اور ایلیٹ فورس کے نوجوانوں نے حصہ لیا-
موک ایکسرسائز کے دوران پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کی صورت میں تھانہ شورکوٹ سٹی کو محفوظ بنانے اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کاروائی کا عملی مظاہر کیا موک ایکسرسائز کی نگرانی ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ نے کی-
اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ مہر حیات سرگانہ اور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موک ایکسر سائز میں دہشت گردوں کے فرضی حملے کو ناکام بنا کر انہیں منطقی انجام تک پہنچایا گیا موک ایکسرسائز کا مقصد پولیس فورس اور دیگر اداروں کو بروقت رسپانس کیلئے تیار رکھنا ہے –
اس ایکسرسائز کا مقصد شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ نہ صرف ضلع جھنگ کی پولیس بلکہ پورے پنجاب کی پولیس شرپسند عناصر اور دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے-
موک ایکسرسائز کے اختتام کے بعد شورکوٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے گزشتہ دنوں تھانہ شورکوٹ پولیس کو قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملنے والی کامیابیوں پر پولیس افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی.
رپورٹ جاوید اقبال ملاح۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +