شورکوٹ :مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام 88ویں سالانہ تین روزہ اہلحدیث کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر جماعتی احباب کے ساتھ ساتھ علماء کرام کا بھی خراج تحسین، ہر سال کانفرنس پہلے سے زیادہ کامیاب ہوتی ہے ہم اس کامیابی پر طاہر خان سلفی اور انکے محسنین معاونین اور یوتھ فورس کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام 88سالانہ تین روزہ اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہحلدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم ضلعی جنرل سیکرٹری اے وائی ایف جھنگ قاری حمزہ مکی پرنسپل جامعہ تعلیم القران والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں-

شیخ شاہد اقبال رانا محمد منیب نواں لاہور خان قاسم خان مہر نور مہڑل مہر محمد عمران سیال تحصیل صدر اے وائی ایف شورکوٹ حافظ اشرف غیور تحصیل جنرل سیکرٹری اے وائی ایف شورکوٹ زبیر اقبال چیمہ مولانا سعد رفیق گگڑانہ حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ اور دیگر ذمہ داران نے طاہر خان سلفی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ کو کانفرنس کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ ثاقب سرور ساقی پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ ملک بھر میں ایسی تاریخ ساز تین روزہ کانفرنسوں کا باقاعدگی سے کروانا بہت محال ہے –

مگر اس تاریخ ساز کانفرنس میں پاکستان کے نامورقائدین علماء مشائخ مقررین دور دراز کا سفر کرکے اتے ہیں طاہر خان سلفی کی محنت اور محبت ہے کہ ہر سال کانفرنس پہلے سے زیادہ کامیاب ہوتی ہے ہم اس کامیابی پر طاہر خان سلفی اور انکے محسنین معاونین اور یوتھ فورس کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں-

اور امید کرتے ہیں کہ وہ دین حنیف کیلئے شب و روز محنت کرتے رہیں گے ایسے اجتماعات سے نوجوانوں بزرگوں کو احادیث نبوی اور قرآن کریم سننے کو ملتا ہے اللہ کریم ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-

Leave a Comment