وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) حکومت پنجاب کی ہدایات پر آج بروز اتوار پنجاب کی چھ ڈویژن ملتان ،لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھااور گوجرانوالہ ڈویژن میں جزوی لاک ڈان رہے گا.
پنجاب کی 6 ڈویژنز (لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، سرگودھا اور فیصل آباد ) میں اسموگ کی روک تھام کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کا وقت تبدیل کردیا
ان 6 ڈویژنز میں تمام مارکیٹیں، دوکانیں آج پورا دن بند رہیں گی، نوٹیفیکیشن
ریسٹورنٹس آج شام 4 بجے کے بعد کھولے جاسکیں گے، نوٹیفیکیشن
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا
تمام پبلک اور پرائیوٹ سکول، کالجز، یونیورسٹی اور ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ بند رہیں گے، تمام مارکیٹس، شاپس بند رہیں گی تاہم ریسٹورنٹ چار بجے سہ پہر کھولے جا سکیں گے، تمام شہری ماسک لازمی پہنیں گے باہر جاتے ہوئے، عوام کی سہولت کے لیے فارمیسی، میڈیکل سٹور، میڈیکل فسیلیٹیز، ویکسینیشن سنٹر، پٹرول پمپ، آئل ڈپو، تندور، بیکریز، کریانہ سٹورز، ملک، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس، سبزیوں کی شاپس، فروٹ شاپس، یوٹیلیٹی سروسز، الیکٹرک، گیس، انٹرنیٹ سیلولر سروس، میٹ شاپس بھی کھلی رہیں گی..

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +