وریام والا شورکوٹ :ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق احمد نول انسپکٹر نے انجمن تاجران وریام والا کے صدر پروفیسر طاہرمحمود جنجوعہ سے ایک ملاقات کے دوران گزشتہ روز حکومت پنجاب کی ہدایات پر تھانہ وریام والا کے تمام علاقے بشمول حویلی بہادر شاہ، قائم بھروانہ اور باٹیانوالہ میں مارکیٹ بند رکھنے پر تاجران کی جانب سے بہتر تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ حکومتی حکم نامے پر عملدرآمد کرکے یہ ثابت کر دیا کہ حکومتی پالیسی میں ہی ہماری بہتری ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

وریام والا،مہر اخلاق احمد نول ایس ایچ او تھانہ وریام سے حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام والا نے اپنے مشترکہ بیان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہر اخلاق احمد نول کے مشکور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے پنجاب حکومت کا میسج ملتے ہی تاجر برادری کو اگاہ کیا اور مساجد میں اعلان کروائے گئے جس پر وریام والا حویلی بہادر شاہ قائم بھروانہ اور باٹیانوالہ کی مارکیٹس مکمل بند کردیں گئیں-

تاجر برادری نے حکومتی حکم نامے پر عمل درآمد کرکے ثابت کردیا کہ حکومتی پالیسی میں ہی ہماری بہتری ہے جن دوکانوں کے کھولنے کا حکم تھا انہوں نے ماسک کو یقینی بنایا اور پولیس کے جوانوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment