اٹھارہ ہزاری :دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اٹھارہ ہزاری کے قریب دعوت اسلامی مرکز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، طلبہ و طالبات کےلیے علیحدہ کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں حفظ و ناظرہ، درس نظامی، عالم کورس، میٹرک ایف اے اور بی اے تک تعلیم دی جائے گا، مبلغ دعوتِ اسلامی فیصل آباد ڈویژن حاجی سلیم رضا عطاری نے سنگ بنیاد رکھی، رپورٹ شیخ عابد حسین عطاری

عاشقان رسول کی
انٹر نیشنل دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
چوک 18ہزاری کے قریب ملحقہ آبادی میں
عظیم الشان سنگ بنیاد
اجتماع ہوا –

جس میں مبلغ دعوت اسلامی ڈویژن فیصل آباد کے نگران ڈاکٹر حاجی سلیم رضا عطاری صاحب نے مسجدیں،مدارس بنانے اور ان کی آباد کاری کے حوالے سے مدلل بیان فرمایا
سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور دعوت اسلامی کے اس عظیم کارنامے کو خوب سراہا –

میڈیا سے بات کرت ہوئے
تحصیل مشاورت کے نگران
میاں عابد حسین عطاری صاحب کا کہنا تھا کہ
یہاں ان شاءاللہ ہمارے آنے والی نسلوں کے لیے عظیم الشان ادارہ بنے گا
یہاں طلباء وطالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ کیمپس ہوں گے
جہاں قرآن پاک حفظ وناظرہ،درس نظامی یعنی عالم کورس کے ساتھ ساتھ مڈل،میٹرک،FA اور BA تک تعلیم بھی دی جائے گی ۔۔
مخیر حضرات سے اینٹ ،سریا،بجری ،یا نقدی سے تعاون کی اپیل ہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment