شورکوٹ :تھانہ شورکوٹ پولیس کا دوران گشت ناکہ لگا کر اشتہاری اقبال عرف بالی ملاح کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا، سال نو کا پہلے مقدمہ ایک اشتہاری کی گرفتاری پر عوامی و سماجی نے ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں ،انچارج چوکی شورکوٹ سٹی اشفاق احمد انجم بمع نفری کی کارکردگی کو سراہا ہے، رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

تھانہ شورکوٹ پولیس نے اشہاری سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 2024 کی پہلی ایف آئی آر 1/1/2024 درج کر لی

شورکوٹ ( رانا محمد شبیر بیوروچیف) تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کے کرائم فائٹر ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کی سربراہی میں انچارج چوکی شورکوٹ سٹی اشفاق انجم نے پولیس ملازمین محمد زکاء حیدر ‘ محمد علی ‘محمد وسیم ‘ کے ہمراہ پولیس گشت کے دوران ناکہ لگا کر اقبال عرف بالی ولد منظور حسین قوم ملاح سکنہ ڈبکلاں کو گرفتار کر کے پسٹل 32 بور ہمراہ 2 ضرب زندہ گولیاں برآمد کر کے 2024 کی پہلی ایف آئی آر 1/2024 /1 درج کر لی

مزید انکشاف ہوا کہ ملزم اقبال عرف بالی ملاح مقدمہ نمبر 510/20 بجرم 392 ت پ تھانہ نواں شہر تحصیل کبیروالا ضلع خانیوال پولیس کا اشتہاری بھی ہے اشتہاری کو گرفتار اور ناجائز اسلحہ برآمد کرنے پر علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کے ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment