وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) وریام والا میں نجی کلینک سے اغواء کے بعد قتل ہونے والے معروف خوبرو نوجوان ڈاکٹر محمد عمر رفیق شہید کے ورثاء کو امدادی چیک کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ضلع جھنگ کے ڈاکٹرز کی کاوشیں رنگ لائیں، شہید ڈاکٹر کی اہلیہ کو شہدا پیکج سے 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا گیا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

ڈاکٹر عمر رفیق شہید کی اہلیہ کو شہدا پیکج کی فراہمی کا معاملہ

واۓ ڈی اے جھنگ ڈاکٹر عاصم رضا میر شاہ ،ڈاکٹر حنا سیال ،ڈاکٹر عامر کالیا،ڈاکٹر قمر چیمہ اور ڈاکٹر شاہد امیر بلوچ اور تمام ینگ ڈاکٹرز کی کوششیں رنگ لے آٸیں۔ ڈاکٹر عمر رفیق کی اہلیہ کو پنجاب حکومت کی طرف سے 25 لاکھ کا شہدا پیکج دے دیا گیا

۔ یاد رہے ڈاکٹر عمر رفیق کے تمام ملزمان جیل میں ہیں اور عدالت میں ڈاکٹر کمیونٹی مسلسل کیس کی پیروی کر رہی ہے۔ واۓ ڈی اے جھنگ اعلی قیادت ڈاکٹر شعیب نیازی، ڈاکٹر اورنگزیب گجر اور ڈاکٹر وسیم کی مشکور ہے-

کہ وہ جھنگ کی قیادت سے مسلسل ربطے میں ہیں اور ڈاکٹر عمر کی اہلیہ کو چیک کی فراہمی میں پیش پیش رہے۔ہم پی ایم اے جھنگ کے بھی مشکور ہیں جو بطور سینٸر ڈاکٹر عمر رفیق کیس میں ہمارٕے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

واۓ ڈی اے جھنگ

Leave a Comment