جھنگ : تیرہ سالہ بچے کیساتھ پولیس کانسٹیبل کی زیادتی کا معاملہ، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا سخت نوٹس
جھنگ : کانسٹیبل محمد اشرف کو معطل کر کے فی الفور گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس
جھنگ : ملزم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ محکمانہ انکوائری بھی کی جا رہی ہے، ترجمان پولیس
جھنگ : متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، ترجمان پولیس
جھنگ : مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں، ڈی پی او
جھنگ : ملزم کو حقائق کی روشنی میں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او
جھنگ :گھناؤنے عزائم رکھنے والے افراد کو محکمہ پولیس سے تلف کیا جائے گا، ڈی پی او
جھنگ میں اکیڈمی جانے والے 13 سالہ بچے کو پولیس کانسٹیل نے زبردستی ڈرا کر رات بھر بدفعلی کرتا رہا اور شراب پلاتا رہا بچے غائب کی رپورٹ پر ایس ایچ او کوتوالی نے تیکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرکے بچے کو برآمد کر کے پولیس ملازم اشرف کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا –
تفصیلات کے مطابق دانش نامی 13. سالہ سٹوڈنٹ جو محلہ جلال آباد کا رہائشی تھا آفیسر سکول کے ساتھ کل شام اکیڈمی پر آیا جیسے پولیس ملازم اشرف ڈرا کر ساتھ لے گیا رات بھر بدفعلی کرتا رہا بچے کے والدین کی درخواست پر ایس ایچ او کوتوالی نے رات بھر محنت کر کے آج بچے کو ڈائیو اڈہ کے قریب سے بر آمد کر لیا-
اور کانسٹیبل کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا جبکہ اس جگہ سے شراب بھی بر آمد کرلی جو ملزم۔بچے کو زبردستی پلاتا رہا پولیس ترجمان کے مطابق قانون کے مطابق سخت کاروائی ہوگی کانسٹیبل ڈی سی جھنگ کی گارد پر تعینات تھا
رپورٹ نوید سدھانہ
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +