یونیورسٹی آف جھنگ کی سنڈیکیٹ کا 16واں اجلاس،صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم پنجاب منصور قادر کی صدارت میں منعقد ہوا
وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسر قیصر عباس نے رجسٹرار آصف اے ملک اور خزانچی ایم عنصر مغل کو سراہا-
جھنگ:یونیورسٹی آف جھنگ کی سنڈیکیٹ کا 16واں اجلاس صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم پنجاب منصور قادر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں چئیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، قائم مقام وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سمیت سنڈیکیٹ کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں قائم مقام وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ممبران کو یونیورسٹی میں جاری پروگرامز اور سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں آئیندہ مالی سال کے بجٹ، جاری پروگرامز، نئے منصوبے زیر بحث آئے۔ جس پر ممبران نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وائس چانسلر نے نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار آصف اے ملک اور خزانچی ایم عنصر مغل کا بھی ممبران سے تعارف بھی کروایا۔اور سنڈیکیٹ کی کامیابی کے لیے انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا.
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +
#University of Jhang
Punjab Education Minister Mansoor Qadir #
16th session of Syndicate of University of Jhang