شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) یہ حقیقت ہے کہ ضلع جھنگ پیپلز پارٹی کے دیوانوں کا گڑھ تھا، اگر ہم اقتدار میں آگئے تو تحصیل شورکوٹ میں بالخصوص اور ضلع جھنگ میں بالعموم ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے، سب کو آزما لیا اب شہید کے بیٹے کو بھی موقع دے کر آزمائیں، ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے حلقہ پی پی 128 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر ننھے جیالے ارحم حسین ملک نے بھی اپنے قائد سے ملاقات کی، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 128 ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ کی بیٹے سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک وقت تھا ضلع جھنگ میں پیپلز پارٹی ہی راج کرتی تھی، پنجاب سمیت مرکز میں ہماری حکومت آگئی تو ہم تحصیل شورکوٹ بالخصوص اور ضلع جھنگ کو بالعموم ترقیاتی منصوبوں کے زریعے محرومیوں کو دور کر دیں گے-

، مزید برآں انہوں نے کہا کہ ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ ہماری پارٹی کے مخلص راہنماؤں میں شامل ہیں، اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ پارٹی کے لیے خدمات سرانجام دیتے ہیں، دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آگئے تو تحصیل شورکوٹ کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلائیں گے –

اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ڈبل کریں گے، ملاقات کے دوران ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ کے شہزادے ملک ارحم حسین نے بھی اپنے قائد سے ملاقات کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو وزیر اعظم بنائے اور اپنے نانا اور ماما کے ادھورے خوابوں کی تکمیل کریں –

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment