احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)انجمن آرائیاں ڈسٹرکٹ جھنگ کے مرکزی قائدین کی یونٹ سازی کے حوالہ سے تحصیل احمد پور سیال آمد
چیئرمین انجمن آرائیاں جھنگ افتخار احمد چوہدری، وائس چیئرمین مقبول سردار، جنرل سیکرٹری شفیق فہد، چیف آرگنائزر انجمن آرائیاں پروفیسر امتیاز حسین کا شاندار استقبال ۔
انجمن ارائیاں ضلع جھنگ (رجسٹرڈ) پنجاب پاکستان کے مرکزی قائدین تحصیل احمد پور سیال کے آرائیں برادری کی دعوت پر انجمن آرائیاں کی یونٹ سازی کے لیے قیصر پیٹرولیم تحصیل احمد پور سیال پہنچے جہاں پر آرائیں برادری کے معززین نے مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔
انجمن آرائیاں احمد پور سیال کی یونٹ سازی کی اس تقریب کی میزبانی کے فرائض قیصر پٹرولیم احمد پور سیال کے اونر چوہدری قیصر اسلم نے سر انجام دیئے ، مرکزی قائدین و رابطہ کمیٹی چیئرمین انجمن آرائیاں افتخار احمد چوہدری، وائس چیئرمین مقبول سردار، جنرل سیکرٹری شفیق فہد، چیف آرگنائزر انجمن ارائیاں پروفیسر امتیاز حسین، سرگرم رکن چوہدری منظر حسین نے شرکت کی،کنونشن کی ابتداء تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کی گئی-
، بہت ہی خوبصورت انداز میں نعت پڑھنے پر چیئرمین انجمن آرائیاں جھنگ افتخار احمد چوہدری نے نعت خواں کو کیش پرائز سے نوازا، آرائیں برادری سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری آصف مجید سبحانی نے مرکزی قائدین کا احمد پور سیال یونٹ سازی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ چوہدری قیصر اسلم نے مرکزی قیادت کو خوش آمدید کہا اور احمد پور سیال میں برادری کے تمام امور کو ذاتی حیثیت میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی-
صفدرعلی شاہد نے برادری کو اکٹھے رہنے اور آپس میں اتفاق پیدا کرنے پر زور دیا،چوہدری اسلم اور چوہدری شہزاد نے احمد پور سیال میں ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی، چیئرمین انجمن آرائیاں ڈسٹرکٹ جھنگ چوہدری افتخار احمد نے احمد پور سیال کے اکابرین و ذمہ داران کو جلد از جلد تحصیل احمد پور سیال کی جنرل باڈی کے قیام کی تلقین کی۔ حاجی نیاز احمد، مولانا قیصر عباس ،امداد حسین عرف مہدی ،حاجی محمد اسلم کھاد ڈیلر ،حاجی محمد آصف مجید سبحانی، حاجی محمد رمضان، چوہدری محمد عاشق، حافظ محمد صفدر، علی شاہد، زوار قیصر عباس چوہدری، سعید احمد ،حاجی محمد رمضان کونسلر، چوہدری ممتاز احمد ،چوہدری محمد صفدر، اور چوہدری محمد شہزاد چوہدری فلنگ اسٹیشن والے ان تمام برادری کے سرگرم کارکنان کو تلقین کی گئی-
کہ وہ جلد از جلد یونٹ سازی کو یقینی بنائیں تاہم چوہدری قیصر عباس، چوہدری اسلم، چوہدری صفدر علی شاہد، چوہدری اصف مجید سبحانی، چوہدری شہزاد علی، محمود کوٹ ان کو چیئرمین و وائس چیئرمین جنرل سیکرٹری اور چیف آرگنائزر کی مشاورت سے تحصیل احمد پور سیال سے ایگزیکٹو باڈی کے لیے نامزد کیا گیا تاہم حتمی فیصلہ تمام ایگزیکٹو ممبران کی مشاورت سے کیا جائے گا،پروفیسر امتیاز حسین چیف آرگنائزر انجمن ارائیاں ضلع جھنگ نے احمد پور سیال کے سرگرم کارکنان اور حاضرین کے شاندار استقبال پر اور نیک خواہشات پر اعلیٰ قیادت کی طرف سے شکریہ ادا کیا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +