پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جھنگ سے اہم وکٹ گرا دی
جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
پاکستان پیپلز پارٹی جھنگ کے سٹی صدر سابق ٹکٹ ہولڈر (پی پی 126) موجودہ حلقہ پی پی 127 مہر قیصر عباس ربانی نے پی پی پی کو چھوڑ کر اپنے سارے گروپ کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرلی-
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکریٹری ملک فیضان احمد ، جنرل سیکرٹری سٹی فیصل نذیر خان ، سٹی صدر جمشید خان ، سینئر رہنما رانا اورنگزیب نے انکو مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔
مہر قیصر عباس ربانی امیدوار پی پی 127 نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار پی پی 127 الحاج شیخ محمد اکرم اور این اے 109 کے امیدوار سیخ وقاص اکرم (سابق وفاقی وزیر)کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا –
مہر قیصر ربانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت واحد لیڈر ہے جو اس کرپٹ نظام سے اکیلا لڑ رہا ہے ہم سپاہی بن کر اس آزادی کے مشن میں اسکے ساتھ دے گے۔
یاد رہے جھنگ کے ان حلقوں میں ربانی برادری کا بہت بڑا ووٹ بینک ہے اور الیکشن نتائج میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے-
