جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) جھنگ جیل روڈ کے قریب دیرینہ دشمنی پر بلوچ نوجوان قتل، ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کا فوری نوٹس ،پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، سفاک قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر

جھنگ ( )جیل روڈ کے قریب قتل کا معاملہ، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا فوری نوٹس ۔ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی سٹی، ایلیٹ فورس، فرانزک ٹیموں اور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

مقتول کی شناخت ادریس ولد ظفر قوم بلوچ چک نمبر 181 کے نام سے ہوئی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل روڈ کے قریب قتل کا معاملہ پیش آنے پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا فوری نوٹس ۔

ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی سٹی، ایلیٹ فورس، فرانزک ٹیموں اور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ مقتول کی شناخت ادریس ولد ظفر قوم بلوچ چک نمبر 181 کے نام سے ہوئی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا ۔

مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔ ملزمان کی جلد گرفتاری کے حوالے سے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سفاک ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment