شورکوٹ :سابق تحصیل ناظم شور کوٹ میاں مادھو لال حسین جنجیانہ سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، ہارنے سے دل برداشتہ نہیں ہوئے، بلکہ اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں اپنے ووٹروں اور سپورٹرز پر فخر ہے کہ انہوں نے دن رات محنت کی ان محسنوں کی اج بھی میرے دل میں قدرو قیمت ہے، مزید کیا کہا جانتے ہیں جھنگ آن لائن نیوز پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،آصف عباس چھوہن سے

شورکوٹ ،ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ہمیں اپنی کمزوریوں کو دور کرنا چاہیئے،میاں مادھو لال حسین جنجیانہ سیال,رپورٹ ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،اصف عباس چھوہن

شور کوٹ, ،سابق تحصیل ناظم شور کوٹ میاں مادھو لال حسین جنجیانہ سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ہارنے سے دل برداشتہ نہیں ہوئے بلکہ اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہمیں اپنے ووٹروں اور سپورٹرز پر فخر ہے کہ انہوں نے دن رات محنت کی ان محسنوں کی اج بھی میرے دل میں قدرو قیمت ہے –

اسی طرح ہے اور ان شاءاللہ رہے گی میں اپنے پیاروں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرے دروازے حلقہ کی عوام کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے ہم فصلی بیٹرے نہیں میرا جینا مرنا حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے ہم نے اپنی کمزوریوں کو دور کرنا ہے-

جنجیانہ سیال گروپ کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے جو کہ ہم تیسری نسل سے کرتے چلے ا رہے ہیں ہمارا ڈیرہ عوامی ڈیرہ ہے میں تمام بزرگوں دوستوں دینی جماعتوں کے قائدین سادات گھرانوں اور جملہ خاندانوں کا جنہوں نے ہمیں ووٹ اور سپورٹ کیا تمام احباب اور حلقہ کی غیور عوام کا مشکور و ممنون ہوں-

ان شاءاللہ یہ پیار محبت کا سفر بھر پور محنت محبت اور نیک نیتی سے جاری رہے گا ہمارا مشن غریب عوام کی خدمت ہے جو الحمدللہ جاری ہے اور سن شاءاللہ جاری رہے گی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment