احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)سماجی بہبود کونسل کے تعاون سےڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی جھنگ کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے حوالہ سے آفیسر کیڈٹ کالج جھنگ میں ایک سیمینار اور واک زیر صدارت ظفر اقبال حیدری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری جھنگ منعقد ہوا۔
جس میں کالج ہذاء کے طلباء،پروفیسرحضرات اور دیگر نے خطاب کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال حیدری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھنگ نے کہا کہ طلباء قوم کے درخشندہ ستارے ہیں۔تمام طلباءوطالبات منشیات کے خلاف جہاد کریں اور اپنی تمام توجہ پڑھائی کی جانب مرکوز کریں اور اپنے والدین کے خوابوں کی تعبیر بنیں۔
پرنسپل ادارہ محمد شہزاد نے کہا کہ ہمارے ادارے میں نظم وضبط بہتر ہے۔ہفتہ وار اور ماہانہ میٹنگ کی جاتی ہیں جن پر ہر پہلو پر توجہ دی جاتی ہے ۔اورطلباءوطالبات کو تلقین کی جاتی ہے کہ آپ اپنی پڑھائی کی جانب توجہ رکھیں اور اپنے جھنگ بلکہ ملک کا نام روشن کریں اگر منشیات جیسی لعنت کی خبر ہو تو کالج انتظامیہ کو دیں ۔
مزید برآں ظفر اقبال عاصم صدر سماجی بہبود کونسل نے کہا کہ منشیات نسل نو کو تباہی کے دہانے پر جارہی ہے ۔طلباءفیشن کے طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہیں ۔اسکا ترارک بے حد ضروری ہے۔خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ۔آخر میں طلباء میں سرٹیفکیٹ اور واک کا اہتمام کیا گیا
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +