جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) انچارج چوکی سول لائن جھنگ سب انسپکٹر مہر عنصر سپرا کی چارج سنبھالتے ہی دبنگ کاروائیاں، بھاری مقدار میں شراب برآمد، ناجائز اسلحہ کے ملزمان بھی گرفتار، قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری رکھنے کااعادہ، رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ ( ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر / عرفان حیدر سیال) ڈی پی او جھنگ کی ہدایت کے مطابق ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او کوتوالی کی سربراہی میں دبنگ انچارج چوکی سول لائن سب انسپکٹر مہر عنصر سپرا کی چارج سنبھالتے ہی دبنگ کاروائیاں یاد رہے سب انسپکٹر مہر عنصر کا شمار قابل آفیسرز میں کیا جاتا ہے –

انچارج چوکی سول لائن مہر عنصر سپرا نے دوران گشت ملزمان کے قبضے سے 40 لٹر شراب، اسلہ کی نمائش کرتے ہوئے دوملزمان سے دوپسٹل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ایف آئی آر نمبر 251/24۔ 252/24، 261/24، 284/24 کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات بند کردئیے انچارج چوکی سب انسپکٹر مہر عنصر سپرا کا کہنا تھا قانون کی نظر میں سب برابر ہیں قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا عمل تسلسل سے بلا تفریق جاری رہے –

گا قانون کا احترام سب پر لازم ہے مجھے اپنے جوانوں پر فخر ہے جو دن رات اپنے گشت کو یقینی بناتے ہیں اور کرائم کنٹرول کرنے میں کوئی غفلت اور کوتاہی نہیں برتتے بلکہ دن رات محنت کرتے ہیں پولیس اپکے جان ومال کی محافظ ہے یادرہے کہ انچارج چوکی مہر عنصر سپرا نے ایک ہفتہ تعیناتی کے دوران کئی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment