جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) پٹرولنگ پولیس بھی منشیات فروشوں کے خلاف متحرک، انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چمبرانوالی مہرعون حیدر بھروانہ نےملزم شہزاد سے پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے تھانہ موچیوالا میں مقدمہ درج کروایا رپورٹ مہر خالد وجھلانہ سینئر کرائم رپورٹر جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ۔بیورورپورٹ۔ پٹرولنگ پولیس نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کمرکس لی پٹرولنگ چیک پوسٹ چمبرانوالی کے انچارج نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کےویثرن کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد مرزاانجم کمال کی ہدایات-

پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جھنگ مہرمظہر فاروق سدھانہ کی سربراہی میں انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چمبرانوالی مہرعون حیدر بھروانہ سب انسپکٹر نے ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ ملزم شہزاد ولدسلیمان ساکن چک نمبر 84فیصل آباد سے پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کےخلاف مقدمہ نمبری 410/24بجرم 3/4تھانہ موچیوالا درج کرواکر ملزم کو حوالات میں بند کردیا –

یادرہےکہ جہاں پٹرولنگ پولیس جھنگ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے وہیں پر انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چمبرانوالی مہرعون حیدر بھروانہ سب انسپکٹر بھی مظلوم اور غریب کےلیئےسایہ شجردارجبکہ جرائم پیشہ عناصر کے لیئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتاہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment